اب تک
جرمنی کے شہر
میونخ میں فائرنگ کے دو واقعات میں پندرہ سے زائد افراد ہلاک اور متعدد
زخمی گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے ٹرین اور بس سروس بند کردی گئی ہے، جبکہ
عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے
مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ جرمنی کے شہر میونخ کے اولمپیا شاپنگ مال میں
ہوا۔ جہاں مسلح افراد نے خریداروں، دکانداروں اور قریب میں ریسٹورانٹ کے
باہر مجمعے میں فائرنگ کرکے کم از کم پندرہ افراد کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی
کردیا، جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ میونخ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا
جہاں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔عینی شاہدین کے مطابق
حملہ آوروں کی تعداد تین ہے۔ حکام کی جانب سے ٹرین اور بس سروس معطل کرکے
ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹاپس خالی کرادئے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے
کہ وہ شاپنگ سینٹرز اور دیگر عوامی مراکز سے دور رہیں اور اپنے گھروں میں
رہیں۔میونخ پولیس کے مطابق فائرنگ میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
ہیں، جبکہ شاپنگ مال کی تلاشی کا عمل جاری ہے اور اندر چھپے دکانداروں کو
باہر نکال دیا گیا ہے، تاہم مسلح افراد تاحال فرار ہیں۔

No comments:
Post a Comment