Saturday, 23 July 2016

سابق پرتگالی وزیراعظم انٹونیوگیوٹریز کا اقوام متحدہ کا جنرل سیکرٹری بننے کا امکان

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ سلامتی کی کونسل میں ہوئی خفیہ ووٹنگ کے مطابق سابق پرتگالی وزیراعظم انٹونیوگیوٹریز اقوام متحدہ کے اگلے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے دعوے دار ہوسکتے ہیں۔ عہدے کی دوڑ میں سلووینیا کے صدر ڈینولو ترک بھی شامل ہیں۔ سلامتی کونسل میں ہوئی خفیہ ووٹنگ کے نتائج کے مطابق اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل بلغاریہ کی ارنی بوکووا، سربیا کے سابق وزیرخارجہ وک جیریمک اور میسیڈونیا کے سابق وزیر خارجہ سرجن کورم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

No comments:

Post a Comment