Saturday, 23 July 2016
قابض فوج نے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا
جموں (24
نیوز): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، قابض فوج نے کشمیریوں کو
نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے
خلاف احتجاج کو دو ہفتوں سے زائد گزر گئے لیکن بھارتی جارحیت کشمیریوں میں
آزادی کی آگ کو بجھا نہ سکی ، مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود قابض
انتظامیہ مظاہرے روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج بعد
نماز جمعہ مظاہرے اور احتجاجی مارچ کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم سرینگر سے
آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے مظاہرے روکنے کے لیے کرفیو میں مزید
سختی کر دی۔ نماز جمعہ سے قبل لوگوں گھروں سے باہر آنا شروع کیا تو فوج نے
انہیں روک دیا۔حریت کانفرنس کی کال پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے، انٹرنیٹ
سروس معطل ہے۔ 8 جولائی کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک ہونے والے
مظاہروں میں 50 سے زائد افراد اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں جبکہ بھارتی
فورسز کے مہلک ہتھیاروں سے زخمی ہو کر سیکڑوں افراد اسپتالوں میں زیر علاج
ہیں۔
Labels:
International News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment