قومی کرکٹ
ٹیم کے اوپنر بلے باز محمد حفیظ نے فی الحال بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے سے
معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق بولنگ کرواتے ہوئے اب بھی انہیں گھٹنے میں
درد محسوس ہوتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز اور آئی سی سی آل
راؤنڈر کیٹیگری میں نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن پر رہنے والے محمد حفیظ نے
فی الحال بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے
مطابق محمد حفیظ ابھی تک گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، تاہم قومی کرکٹ ٹیم
کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے محمد حفیظ کو بولنگ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا
ہے۔قومی کرکٹ ٹیم مینجمینٹ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر کام شروع کر دیا
ہے مگر ابھی ٹیسٹ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق
محمد حفیظ نے ٹیم مینجمینٹ کو بتایا ہے کہ وہ باؤلنگ کراتے ہوئے گھٹنے میں
تکلیف محسوس کر رہے ہیں اس لئے ابھی ٹیسٹ نہیں دے سکتے۔آئی سی سی کی جانب
سے محمد حفیظ پر لگنے والی ایک پابندی سترہ جولائی کو ختم ہوئی تھی۔ محمد
حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے یا پورے دورے کے بعد بولنگ
ایکشن ٹیسٹ دیں گے۔

No comments:
Post a Comment