Showing posts with label Sports. Show all posts
Showing posts with label Sports. Show all posts

Saturday, 23 July 2016

یاسر شاہ سمیت چار پاکستانی کھلاڑیوں کے سرپرائز ڈوپ ٹیسٹ

لندن(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز یاسر شاہ سمیت چار پاکستانی کھلاڑیوں کے سرپرائز ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے۔لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شاندار کامیابی حریفوں کو ہضم نا ہوئی ۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز پاکستانی کھلاڑیوں کے سرپرائز ڈوپ ٹیسٹ لے لئے گئے۔گوروں کو لارڈز ٹیسٹ میں بدترین شکست ہوئی تو شاہینوں پر ہر طرف سے دبائو ڈالنا شروع کر دیا گیا ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے ماہرین کی ٹیم پہنچی۔ذرائع کے مطابق 4 پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے جن میں یاسر شاہ بھی شامل ہیں جو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پہلے ہی 3 ماہ کی سزا بھگت چکے ہیں۔پی سی بی ان 4 کھلاڑیوں کے نام بتانے سے گریزاں ہے ، پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینا معمول کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا باکسر محمد وسیم کیلئے گھر، 5 لاکھ دینے کا اعلان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے باکسر محمد وسیم کو 5 لاکھ روپے اور گھر دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ بلوچستان حکومت محمد وسیم کے دورہ امریکہ کے اخراجات برداشت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ باکسر محمد وسیم نے دنیا میں نا صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا محمد وسیم کے پاس گھر نہیں ہے حکومت بلوچستان اسے گھر مہیا کرے گی۔ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں۔ ہماری دعا ہے کہ محمد وسیم امریکہ سے بھی کامیاب ہوکر لوٹیں۔ دریں اثناء کمانڈر سدرن لیفٹنٹ جنرل عامر ریاض نے عالمی ٹائٹل جیتنے والے فلائی ویٹ باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی اور ان کی پاکستان کا نام روشن کرنے پر زبردست مبارکباد دی اور انعامات سے نوازا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے نوجوان باکسر کی انتھک محنت لگن اور شاندار کامیابی کو سراہا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ باکسر محمد وسیم جیسے محنتی اور باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کی اصلی اور حقیقی شناخت ہیں میں اس طرح کے باصلاحیت نوجوانوں کی صورت میں پاکستان کا شاندار مستقبل دیکھ رہا ہوں۔

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے سے معذرت

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز محمد حفیظ نے فی الحال بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق بولنگ کرواتے ہوئے اب بھی انہیں گھٹنے میں درد محسوس ہوتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز اور آئی سی سی آل راؤنڈر کیٹیگری میں نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن پر رہنے والے محمد حفیظ نے فی الحال بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ابھی تک گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے محمد حفیظ کو بولنگ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم مینجمینٹ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر کام شروع کر دیا ہے مگر ابھی ٹیسٹ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے ٹیم مینجمینٹ کو بتایا ہے کہ وہ باؤلنگ کراتے ہوئے گھٹنے میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں اس لئے ابھی ٹیسٹ نہیں دے سکتے۔آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ پر لگنے والی ایک پابندی سترہ جولائی کو ختم ہوئی تھی۔ محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے یا پورے دورے کے بعد بولنگ ایکشن ٹیسٹ دیں گے۔