Saturday, 23 July 2016

وزیراعلیٰ بلوچستان کا باکسر محمد وسیم کیلئے گھر، 5 لاکھ دینے کا اعلان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے باکسر محمد وسیم کو 5 لاکھ روپے اور گھر دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ بلوچستان حکومت محمد وسیم کے دورہ امریکہ کے اخراجات برداشت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ باکسر محمد وسیم نے دنیا میں نا صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا محمد وسیم کے پاس گھر نہیں ہے حکومت بلوچستان اسے گھر مہیا کرے گی۔ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں۔ ہماری دعا ہے کہ محمد وسیم امریکہ سے بھی کامیاب ہوکر لوٹیں۔ دریں اثناء کمانڈر سدرن لیفٹنٹ جنرل عامر ریاض نے عالمی ٹائٹل جیتنے والے فلائی ویٹ باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی اور ان کی پاکستان کا نام روشن کرنے پر زبردست مبارکباد دی اور انعامات سے نوازا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے نوجوان باکسر کی انتھک محنت لگن اور شاندار کامیابی کو سراہا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ باکسر محمد وسیم جیسے محنتی اور باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کی اصلی اور حقیقی شناخت ہیں میں اس طرح کے باصلاحیت نوجوانوں کی صورت میں پاکستان کا شاندار مستقبل دیکھ رہا ہوں۔

No comments:

Post a Comment