Saturday, 23 July 2016
یاسر شاہ سمیت چار پاکستانی کھلاڑیوں کے سرپرائز ڈوپ ٹیسٹ
لندن(24
نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز یاسر شاہ سمیت
چار پاکستانی کھلاڑیوں کے سرپرائز ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے۔لارڈز ٹیسٹ میں قومی
ٹیم کی شاندار کامیابی حریفوں کو ہضم نا ہوئی ۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز
پاکستانی کھلاڑیوں کے سرپرائز ڈوپ ٹیسٹ لے لئے گئے۔گوروں کو لارڈز ٹیسٹ میں
بدترین شکست ہوئی تو شاہینوں پر ہر طرف سے دبائو ڈالنا شروع کر دیا گیا ۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے ماہرین کی
ٹیم پہنچی۔ذرائع کے مطابق 4 پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے جن میں
یاسر شاہ بھی شامل ہیں جو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پہلے ہی 3 ماہ کی
سزا بھگت چکے ہیں۔پی سی بی ان 4 کھلاڑیوں کے نام بتانے سے گریزاں ہے ، پی
سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینا معمول کا حصہ ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment