Saturday, 23 July 2016

اسد کھرل کا واقعہ غلط فہمی،جرائم پیشہ کی کبھی مدد نہیں کی:سہیل انور

24چینل
کراچی (24 نیوز)لاڑکانہ واقعہ کے بعد مسلسل خاموش رہنے والے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال آخر بول ہی پڑے ،کہتے ہیں کہ اسد کھرل کا واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ، کسی جرائم پیشہ کو کبھی سپورٹ کیا نہ کریں گے اور میرا بھائی کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔لاڑکانہ واقعہ کے بعد وزیر داخلہ سندھ پہلی بار منظر عام پر آئے اور اسد کھرل کے معاملے پر کھل کر بولے ، انہوں نے کہا کے اسد کھرل 2014 سے پہلے میرے مخالفین میں سے تھا۔دوہزار چودہ میں اس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، اسد کھرل کا ایک بھی کیس میں نے ختم نہیں کروایا ۔ سندھ میں امن کی بہتر صورت حال بتانے کے بعد انہوں چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کی بازیابی کو بڑی کامیابی قرار دیا اور آئی جی سندھ سے اختلافات کی باتوں کو بے بنیاد بتایا۔وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کے کسی جرائم پیشہ کی سرپرستی کی ہے نہ کریں گے ، سندھ حکومت کے افراد پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔

No comments:

Post a Comment