اب تک
وزیر خزانہ
اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے دبئی پہنچ گئے۔ سابق صدر آصف علی
زرداری سے ملاقات کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر
اسحاق ڈار دبئی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کی ٹیم سے
مذاکرات کریں گے۔ دوسری جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی میں
موجود ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں قیام کے دوران اسحاق ڈار کی
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔ دونوں
رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ دبئی میں متوقع ملاقات
میں اہم ملکی سیاسی امور پر بات چیت ہو گی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار دبئی میں
قیام کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ بھی وقت گزاریں گے۔ آئی ایم ایف ٹیم سے
ملاقات اور طویل عرصہ سے بیرون ملک مقیم سابق صدر آصف زرداری سے صف اول کی
حکومتی شخصیت کی بیٹھک نے اسحاق ڈار کے دورہ دبئی کی اہمیت بڑھا دی ہے۔

No comments:
Post a Comment